Tuesday, 11 August 2026
اشتہار (728x90)
بریکنگ نیوز
کوئٹہ: صوبائی اسمبلی کا اہم اجلاس، امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ۔ گوادر میں نئے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا گیا۔

بلوچستان یوتھ الائنس کے چیئرمین اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میر بہادر خان لانگو کی قیادت میں بلوچستان یوتھ الائنس کی مختلف یونٹس کے قیام کا سلسلہ جاری ہے۔

میر بہادر خان لانگو نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ان شاء اللہ کوئٹہ کے تمام یونین کونسلز میں بلوچستان یوتھ الائنس کی باقاعدہ یونٹس قائم کی جائیں گی، تاکہ نوجوانوں کو ایک مضبوط، منظم اور مثبت پلیٹ فارم فراہم کیا جا سکے۔

بلوچستان یوتھ الائنس کا مقصد نوجوانوں کو متحد کرنا، ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور انہیں معاشرے کی ترقی و خوشحالی میں مؤثر کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

ہماری جدوجہد کا محور اتحاد، تنظیم، خدمت اور نوجوانوں کی ترقی ہے۔ کوئٹہ کے ہر یونین کونسل تک تنظیم کا پیغام پہنچایا جائے گا اور ہر یونٹ کو مضبوط و فعال بنایا جائے گا۔

ان شاء اللہ بلوچستان یوتھ الائنس ایک منظم، مضبوط اور متحرک نوجوانوں کی آواز بن کر ابھرے گا۔