کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ و رکنِ بلوچستان اسمبلی میر لیاقت لہڑی نے اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر ملک بھر کی اقلیتی برادریوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہم سب کا مشترکہ وطن ہے اور اس کی تعمیر و ترقی میں اقلیتی برادریوں کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے مذاہب اور عقائد مختلف ہوسکتے ہیں، لیکن پاکستان سے محبت ہم سب کی مشترکہ پہچان ہے۔ آئینِ پاکستان تمام شہریوں کو بلاامتیاز مساوی حقوق، مذہبی آزادی اور تحفظ فراہم کرتا ہے، اور ان حقوق کا احترام ایک مضبوط اور پُرامن معاشرے کی بنیاد ہے۔
میر لیاقت لہڑی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق، مساوات، رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے آواز بلند کی ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کے مطابق ایک ایسا پاکستان ہماری منزل ہے جہاں ہر شہری کو بلا تفریق عزت، وقار اور ترقی کے یکساں مواقع میسر ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں مذہب، عقیدے اور مسلک سے بالاتر ہوکر امن، بھائی چارے، باہمی احترام اور قومی یکجہتی کو فروغ دینا ہوگا۔ اقلیت
