\n

خودکش حملے کا منصوبہ ناکام، 12 اور 16 سالہ دو مبینہ خودکش بچیاں گرفتار

August 29, 2026 • IBN News Editorial Team • 👁 6 views

خودکش حملے کا منصوبہ ناکام، 12 اور 16 سالہ دو مبینہ خودکش بچیاں گرفتار

کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بی ایل اے کی جانب سے مبینہ طور پر خودکش حملوں کے لیے تیار کی گئی دو کم عمر لڑکیوں، 16 سالہ زینب اور 12 سالہ فاطمہ کو حراست میں لے کر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
میر ضیاء لانگو کے مطابق دونوں لڑکیوں کو مبینہ طور پر ورغلا کر تنظیم میں شامل کیا گیا اور خودکش حملے کے لیے تیار کیا جا رہا تھا۔ ان کے مطابق لڑکیوں نے دورانِ تفتیش بتایا کہ وہ تقریباً 40 روز تک نامعلوم مقام پر رہیں، جہاں انہیں تشدد کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے دونوں کم عمر لڑکیوں کی جانیں بچ گئیں۔ پریس کانفرنس کے دوران دونوں لڑکیوں نے سیکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کیا اور حکومت و قوم سے عام معافی کی اپیل بھی کی۔
میر ضیاء لانگو نے کہا کہ دہشت گردی کا ایک واقعہ رونما ہونے پر سوال اٹھتا ہے کہ سیکیورٹی ادارے کیا کر رہے تھے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ادارے متعدد دہشت گردی کے منصوبوں کو پہلے ہی ناکام بنا رہے ہوتے ہیں

Follow Us :

Facbook: https://www.facebook.com/insightbalochistannews

n

YouTube پر ویڈیو دیکھیں

تبصرہ نہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *