\n

عالمی یوم اساتذہ پر مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کا اساتذہ کو خراج تحسین

October 5, 2026 • ak.alikakar@gmail.com • 👁 2 views

کوئٹہ: عالمی یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو خراجِ تحسین، کاشف حیدر

 

کوئٹہ: مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری نے عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر ملک بھر کے اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

 

اپنے بیان میں کاشف حیدری نے کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار اور معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہیں۔ استاد کسی بھی معاشرے کی فکری، اخلاقی اور تعلیمی بنیاد مضبوط کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ اساتذہ نئی نسل کو صرف کتابی علم نہیں بلکہ کردار سازی اور شعور کی بیداری میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے اساتذہ محدود وسائل اور مشکلات کے باوجود نئی نسل کو تعلیم کی روشنی فراہم کر رہے ہیں، ان کی خدمات قابل قدر ہیں۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اساتذہ کو باعزت معاشی زندگی، بروقت تنخواہوں، بنیادی سہولیات اور بہتر تدریسی ماحول کی فراہمی یقینی بنائے۔

 

ترجمان نے مزید کہا کہ معیاری تعلیم کے بغیر معاشی ترقی اور مضبوط معاشرے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ حکومت کو تعلیمی اداروں کی حالت بہتر بنانے اور اساتذہ کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔

تبصرہ نہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *