کوئٹہ: صوبائی مشیر بلدیات کی پیپلز پارٹی رہنما ٹکری نجیب جتک سے والدہ کے انتقال پر تعزیتکوئٹہ (3 اکتوبر 2026) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ٹکری نجیب جتک کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔اس موقع پر صوبائی مشیر نے ٹکری نجیب جتک، ٹکری کریم داد جتک اور مولا داد جتک سے اظہار ہمدردی کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر و استقامت کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی قلات نوابزادہ میر شعیب جان زہری، میر عظمت جتک اور دیگر قبائلی معتبرین بھی موجود تھے۔


Leave a Reply