\n

وڈھ میں مبینہ ایف سی حملہ، 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہونے کا دعویٰ

September 11, 2026 • ak.alikakar@gmail.com • 👁 2 views

وڈھ (نیوز ڈیسک): سردار اختر جان مینگل نے دعویٰ کیا ہے کہ وڈھ کے علاقے کلی یار محمد سونارو میں گزشتہ رات مبینہ ایف سی حملے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

سردار اختر جان مینگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بینک میں دعویٰ کیا کہ زخمیوں میں 7 سالہ بچہ شاہ زیب بھی شامل ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ کے ساتھ مبینہ متاثرین کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

اختر مینگل کے مطابق علاقے میں شادی کی تیاریاں جاری تھیں، تاہم مبینہ واقعے کے بعد خوشی کا ماحول ماتم میں تبدیل ہوگیا اور کئی خاندان متاثر ہوئے۔

تاہم واقعے سے متعلق سرکاری حکام یا ایف سی کا مؤقف تاحال سامنے نہیں آیا، جبکہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔

تبصرہ نہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *