وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں بلوچستان پولیس کی 16 ڈیجیٹل ایپس اور جدید ٹیکنالوجی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، جس کا مقصد پولیس سروسز کو جدید، مؤثر اور عوام دوست بنانا ہے۔
“If ending terrorism depends on my government, I’m ready to step down — butکوئٹہ، 28 اگست: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت جمعہ کو سنٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں بلوچستان پولیس میں اصلاحات، مختلف شعبہ جات کی ڈیجیٹلائزیشن اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر خان اور ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز حسن اسد علوی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو پولیس کی جانب سے فعال کی گئی 16 مختلف ڈیجیٹل ایپس اور دیگر جدید ڈیجیٹل اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
بریفنگ کے دوران پولیس کے مختلف شعبہ جات کو ڈیجیٹل نظام سے منسلک کرنے، پولیسنگ کے عمل کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور شہریوں کو مؤثر، تیز اور بروقت سہولیات کی فراہمی کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔
اجلاس میں مختلف ڈیجیٹل ایپس کی فعالیت، عملی افادیت اور ان کے ذریعے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ڈیجیٹل اقدامات کے عملی مظاہرے کا مشاہدہ کیا اور متعلقہ حکام سے مختلف ایپس کے دائرہ کار اور عوامی سہولیات سے متعلق معلومات حاصل کیں۔
وزیر اعلیٰ نے بلوچستان پولیس میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور ڈیجیٹل سہولیات کے مؤثر استعمال کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پولیس سروسز کو مزید جدید، مؤثر اور عوام دوست بنانے کے لیے اصلاحاتی عمل کو مزید تیز کیا جائے۔
اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ محمد حمزہ شفقات، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند سمیت دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔
اجلاس کے دوران بلوچستان پولیس کے نظام میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ، ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو وسعت دینے اور شہریوں کو بہتر پولیس سروسز کی فراہمی سے متعلق مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔
Follow Us :
Facbook: https://www.facebook.com/insightbalochistannews
n

Leave a Reply