پمز اسپتال معاملہ، وفاقی سیکرٹری صحت کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم

August 26, 2026 • ak.alikakar@gmail.com

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پمز اسپتال میں آتشزدگی اور نومولود بچوں کی ہلاکت کے واقعے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری صحت اسلم غوری کو عہدے سے ہٹا دیا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت پمز اسپتال میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر ہنگامی اجلاس جاری ہے، جس میں متعلقہ حکام اور افسران کو طلب کرکے واقعے سے متعلق تفصیلی بریفنگ لی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں متعلقہ اداروں کے سربراہان سمیت تمام اہم حکام کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیراعظم نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داران کے تعین کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے وفاقی سیکرٹری صحت اسلم غوری کو فوری طور پر معطل کرکے عہدے سے فارغ کردیا، جبکہ واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے۔

تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان کریں گے، جبکہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر بیرسٹر نویل اعوان بھی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں۔

ادھر ضلعی انتظامیہ نے بھی پمز اسپتال میں آتشزدگی کے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں 8 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی آگ لگنے کے اسباب اور واقعے سے متعلق دیگر پہلوؤں کا جائزہ لے گی۔

تبصرہ نہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *