کراچی: ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کراچی کے شہری سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، جہاں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 200 روپے اضافہ ہونے کے بعد یہ 3200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 3093 روپے ہے، جبکہ پشاور میں یہی تھیلا 3100 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ راولپنڈی میں آٹے کی قیمت 3067 روپے، حیدرآباد میں 2940 روپے اور بنوں میں 2900 روپے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2850 روپے کا ہے، جبکہ سرگودھا، ملتان، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں اس کی قیمت 2800 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
بہاولپور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2740 روپے، جبکہ لاڑکانہ اور خضدار میں 2700 روپے میں دستیاب ہے۔
رپورٹ کے مطابق سکھر میں 20 کلو آٹے کی قیمت 2500 روپے، لاہور میں 2300 روپے جبکہ فیصل آباد میں سب سے کم 2200 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

Leave a Reply