\n

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک، 6 اہلکار شہید

September 1, 2026 • ak.alikakar@gmail.com • 👁 0 views

بلوچستان کے چاغی اور پشین میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 21 دہشتگرد ہلاک جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 6 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

اسلام آباد: بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 21 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 6 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چاغی کے علاقے نوکچہ میں دہشتگردوں نے این 40 شاہراہ پر غیر قانونی ناکہ قائم کر رکھا تھا، جہاں وہ مسافروں سے بھتہ وصول کرنے اور آمدورفت میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہے تھے۔

سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 11 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ کارروائی کے دوران ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری کارروائی پشین کے علاقے زیارت کراس میں کی گئی، جہاں دہشتگردوں نے کسٹمز ہاؤس پر حملے کی کوشش کی۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مؤثر جوابی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جبکہ فرار ہونے والے دہشتگردوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

فائرنگ کے تبادلے کے دوران 6 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں مزید کلیئرنس آپریشن بھی جاری رکھا گیا۔

تبصرہ نہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *