\n

او جی ڈی سی ایل اور بیکر ہیوز میں پرانے تیل و گیس اثاثوں سے پیداوار بڑھانے کا معاہدہ

September 1, 2026 • ak.alikakar@gmail.com • 👁 0 views

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) اور امریکی انرجی ٹیکنالوجی کمپنی بیکر ہیوز کے درمیان پرانے تیل و گیس اثاثوں سے پیداوار میں اضافے کے لیے معاہدہ طے پا گیا۔

اسلام آباد میں او جی ڈی سی ایل کے ہیڈکوارٹر میں معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں اسپیشل سیکرٹری پٹرولیم مرزا ناصرالدین مشعود احمد، امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر، او جی ڈی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر و چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد حیات لک سمیت دونوں کمپنیوں کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔

معاہدے کا مقصد پرانے تیل و گیس اثاثوں سے پیداوار میں بہتری لانا اور دستیاب وسائل کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے زیادہ مؤثر انداز میں بروئے کار لانا ہے۔

او جی ڈی سی ایل کے سربراہ احمد حیات لک نے کہا کہ کمپنی تیل و گیس کی پیداوار میں بہتری اور پاکستان کی توانائی سلامتی کو مضبوط بنانے کے لیے عالمی معیار کی سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیکر ہیوز کے ساتھ تعاون سے پرانے اثاثوں کی پیداواری صلاحیت بہتر بنانے اور ملکی توانائی کے شعبے میں مثبت پیش رفت کی توقع ہے۔

تبصرہ نہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *