نصیرآباد: کچھی واٹر سپلائی اسکیم اور عوام کو آب نوشی کی فراہمی کے حوالے سے اہم اجلاس کمشنر نصیرآباد ڈویژن صلاح الدین نورزئی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل اور سب ڈویژنل آفیسر محمد ایوب بھٹو نے شرکت کی۔
اجلاس میں ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کچھی واٹر سپلائی اسکیم ذاکر حسین جمالی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بھاگ ناری، بختیار آباد اور تحصیل لانڈھی کے عوام کو پانی کی فراہمی جاری ہے، تاہم راستے میں بعض افراد پانی کے حصول کے لیے پائپ لائن کو نقصان پہنچا رہے ہیں، جس کے باعث پانی کی فراہمی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد پرانی اور نئی پائپ لائن کا سروے کروا کر سفارشات پیش کریں گے۔ کمشنر نصیرآباد نے ہدایت کی کہ بھاگ کے عوام کی پینے کے پانی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے بھاگ تک پانی کی ترسیل ہر صورت ممکن بنائی جائے۔
صلاح الدین نورزئی نے کہا کہ سرکاری املاک اور پائپ لائن کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔
انہوں نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے متعلقہ انجینئرز کو اسکیم کی نگرانی مؤثر بنانے اور پانی کی فراہمی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی بھی ہدایت کی، تاکہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے

Leave a Reply