کراچی: امریکی شرح سود (انٹرسٹ ریٹ) میں اضافے کی توقعات پر سونے کی قیمت میں مزید بڑی کمی آگئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 12 ہزار 800 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 38 ہزار 136 روپے ہو گیا ہے۔ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت 10 ہزار 973 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 75 ہزار 631 روپے ہو گئی ہے۔دوسری جانب عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں فی اونس سونا 128 ڈالر کم ہو کر 4156 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔
سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 12,800 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 38 ہزار کا ہوگیا


Leave a Reply