\n

بلوچستان محکمہ اسپورٹس میں بڑا اسکینڈل، 2.15 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیوں کی انکوائری شروع

October 1, 2026 • ak.alikakar@gmail.com • 👁 2 views

محکمہ کھیل بلوچستان میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروعکوئٹہ: اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان نے محکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز میں مبینہ مالی بدعنوانی، فنڈز میں خیانت اور غیر قانونی استعمال پر باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے محکمہ کھیل کو باقاعدہ مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں گزشتہ دو سال کے دوران کھیلوں کے انعقاد اور فنڈز کے استعمال سے متعلق تمام تصدیق شدہ ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔مراسلے کے مطابق سال 2024 سے 2026 کے دوران کھیلوں کے مختلف پروگرامز اور ایونٹس کے لیے مختص تقریباً 2 ارب 15 کروڑ روپے کے فنڈز میں غیر قانونی اقدامات اور خرد برد کی شکایات موصول ہوئی ہیں، جس پر باقاعدہ انکوائری جاری ہے۔اینٹی کرپشن حکام نے محکمہ اسپورٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ سال 2024 سے 2026 کے دوران منظور شدہ ایونٹس کی فہرست، انتظامی و مالیاتی منظوریوں، بجٹ کی تخصیص اور اجراء کے احکامات سمیت تمام متعلقہ ریکارڈ فوری طور پر فراہم کرے۔اس کے علاوہ اجلاسوں کی کارروائی (منٹس)، ادا شدہ واؤچرز، خریداریوں کی تفصیلات، ٹینڈر دستاویزات اور اے جی آفس سے بجٹ مطابقت (ریکنسلی ایشن) کی تفصیلات بھی اینٹی کرپشن کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تبصرہ نہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *