کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی سے صوبائی مشیر برائے بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے ملاقات کی۔ملاقات میں موجودہ سیاسی و علاقائی صورتحال، صوبے میں بلدیاتی امور اور محکمہ کی کارکردگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے وزیراعلیٰ کو محکمہ بلدیات و دیہی ترقی سے متعلق جاری اقدامات، پیش رفت اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ محکمہ بلدیات کو مزید فعال اور متحرک بنایا جائے گا تاکہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ملاقات میں اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات اٹھاتے ہوئے شہریوں کو سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچائی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سے مشیر بلدیات امیر حمزہ زہری کی ملاقات


Leave a Reply