\n

نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے میر یونس عزیز زہری اور اصغر خان ترین کی ملاقات، بلوچستان کی ترقی پر تبادلہ خیال

August 27, 2026 • ak.alikakar@gmail.com • 👁 2 views

کوئٹہ: صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے قائد حزب اختلاف بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری اور رکن صوبائی اسمبلی اصغر خان ترین نے جھالاوان ہاؤس میں ملاقات کی۔

ملاقات میں صوبے کی موجودہ سیاسی اور قبائلی صورتحال سمیت مختلف انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران باہمی روابط کو مزید فروغ دینے اور سیاسی و عوامی معاملات میں رابطہ کاری کو مؤثر بنانے پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اپوزیشن اراکین کے حلقوں میں بھی ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی ہے تاکہ صوبے کے تمام علاقوں میں یکساں بنیادوں پر ترقیاتی عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔

نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے مزید کہا کہ بلوچستان کی مجموعی ترقی اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے حکومت اور اپوزیشن سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو باہمی تعاون اور رابطوں کو مزید مضبوط بنانا ہوگا۔

تبصرہ نہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *