کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے ٹراما سینٹر اور نجی ہسپتال کا دورہ کرکے مستونگ کے علاقے کنڈ عمرانی میں دہشتگردوں سے مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔ انہوں نے جوانوں کی خیریت دریافت کرتے ہوئے ان کے بلند حوصلے اور بہادری کو سراہا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان پولیس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

Leave a Reply