\n

گاڑی پر فائرنگ، کراچی سے آئے 2 خواتین جاں بحق، باپ بیٹی زخمی

August 15, 2026 • ak.alikakar@gmail.com • 👁 1 views

قلعہ عبداللہ کے علاقے سیگی میں مسلح افراد نے کراچی سے آنے والی گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق جبکہ باپ اور بیٹی زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کراچی سے تعلق رکھنے والے افراد کاروباری معاملات کے سلسلے میں تحصیل گلستان آئے ہوئے تھے۔ گاڑی کو سیگی کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین موقع پر جاں بحق ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق زخمی باپ اور بیٹی کو تشویشناک حالت میں ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کردیا گیا، جبکہ جاں بحق خواتین کی لاشیں عبدالرحمان زئی اسپتال منتقل کی گئیں۔

پولیس کے مطابق متاثرہ افراد دو روز قبل کاروباری سلسلے میں گلستان آئے تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی نہ روکنے پر ایک قبائلی گروہ کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیگی کا علاقہ قبائلی دشمنیوں کے باعث عام شہریوں کی نقل و حرکت کے لیے انتہائی خطرناک سمجھا جاتا ہے، جبکہ مبینہ طور پر پولیس کی رسائی بھی اس علاقے تک مشکل ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ واقعے کے بعد تاحال مقدمہ درج نہیں ہوسکا اور فائرنگ میں ملوث افراد کی گرفتاری بھی عمل میں نہیں آسکی۔

تبصرہ نہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *