\n

گوادر میں این ایل سی گاڑی پر فائرنگ، 4 ملازمین جاں بحق

September 14, 2026 • ak.alikakar@gmail.com • 👁 2 views

گوادر: پاک ایران سرحد کے قریب نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے نیشنل لاجسٹکس سیل (این ایل سی) کے ملازمین کی پک اپ گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنا دیا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چاروں افراد جاں بحق ہوگئے۔

بارڈر پوسٹ کے قریب گاڑی پر حملہ

پولیس کے مطابق واقعہ جمعے کے روز گوادر کی تحصیل جیونی سے تقریباً 60 کلومیٹر دور پاک ایران سرحد پر بارڈر پوسٹ نمبر 250 کے قریب پیش آیا۔ نامعلوم مسلح افراد نے پک اپ گاڑی پر فائرنگ کی اور بعد ازاں گاڑی کو آگ لگا کر تباہ کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی میں موجود افراد نیشنل لاجسٹکس سیل کے ملازمین تھے اور ان کے پاس بھاری رقم بھی موجود تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد رقم لوٹنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔

چاروں مقتولین کی شناخت

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں ضلع لیہ کے چک نمبر 132 کے رہائشی 24 سالہ غلام مصطفیٰ ولد ریاض حسین اور ضلع شیخوپورہ کے 34 سالہ صنم مسیح ولد سلیم شامل ہیں۔

دیگر مقتولین کی شناخت 36 سالہ کنول شہزاد ولد دلشاد احمد، سکنہ ٹیچر کالونی نواں کلی کوئٹہ، جبکہ 26 سالہ دانش اقبال ولد فلک ناز، سکنہ غنڈی کلی، تخت نصرتی ضلع کرک کے نام سے ہوئی ہے۔

تحقیقات کا آغاز

چاروں افراد کی لاشیں پولیس نے گوادر کے جی ڈی اے ہسپتال منتقل کردیں۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک موٹرسائیکل بھی ملی ہے جسے مبینہ طور پر حملہ آور چھوڑ کر فرار ہوئے۔ موٹرسائیکل کو تحویل میں لے کر مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی شناخت اور واقعے کے محرکات جان کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

گوادر میں این ایل سی گاڑی پر فائرنگ

تبصرہ نہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *