کراچی (نیوز ڈیسک): تیموریہ کی حدود میں پولیس نے کومبنگ اور سرچ آپریشن کے دوران 6 غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ اور مشکوک عناصر کے خلاف کومبنگ و سرچ آپریشنز جاری ہیں۔ تیموریہ کی حدود میں ایس ڈی پی او شادمان کی زیر نگرانی کارروائی کی گئی، جس میں پولیس کی بھاری نفری، خواتین اہلکار اور انٹیلی جنس اسٹاف نے حصہ لیا۔
کارروائی کے دوران مشکوک افراد کی جانچ پڑتال اور شناخت کی تصدیق کے لیے سرچ ڈیوائس کا بھی استعمال کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف ضابطے کے مطابق مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Leave a Reply