کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں فی تولہ سونا 3500 روپے سستا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق قیمت میں کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 83 ہزار 36 روپے کا ہوگیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3001 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 14 ہزار 125 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں سونا 35 ڈالر فی اونس سستا ہونے کے بعد 4605 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

mashallah