\n

امام الحق فٹنس مسائل کا شکار، انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں مزید شرکت مشروط

August 28, 2026 • ak.alikakar@gmail.com • 👁 2 views

لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئے ہیں، جس کے باعث انگلینڈ کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں ان کی مزید شرکت ان کی فٹنس اور ریکوری سے مشروط ہوگئی ہے۔

امام الحق ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے دوران پنڈلی کے اسٹرین کا شکار ہوئے تھے۔ بعد ازاں کیے گئے اسکین میں لو گریڈ اسٹرین کی تصدیق کی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق میڈیکل ٹیم امام الحق کی حالت اور فٹنس کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے۔ ٹیسٹ میچ میں ان کی مزید شرکت کا فیصلہ ان کی ریکوری کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ لارڈز میں جاری ہے۔ پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 248 رنز بنائے تھے۔

تبصرہ نہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *