صوبائی وزیر انڈسٹریز اینڈ کامرس بلوچستان چیف سردار کوہیار خان ڈومکی کے خصوصی فنڈز سے ہاکی اسٹیڈیم کا تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہے، جس سے علاقے کے نوجوانوں کو کھیلوں کی جدید اور معیاری سہولیات فراہم ہوں گی۔
اس موقع پر چیف سردار کوہیار خان ڈومکی نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان میں بہترین مواقع فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل نوجوان نسل کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں منفی سرگرمیوں اور منشیات جیسی لعنت سے دور رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کے لیے بہتر سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ حلقہ انتخاب سبی، لہڑی اور بختیار آباد میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے۔
چیف سردار کوہیار خان ڈومکی کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ علاقے کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے مزید ترقیاتی اور عوامی فلاحی اقدامات کیے جائیں گے۔

Leave a Reply