\n

محمد رضوان اور امام الحق پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون سے باہر؟

September 11, 2026 • ak.alikakar@gmail.com • 👁 1 views

ذرائع کے مطابق محمد رضوان اور امام الحق پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں شرکت نہیں کر سکیں گے، دونوں کرکٹرز نے اپنی ڈپارٹمنٹل ٹیموں کو فٹنس ٹیسٹ نہیں دیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے قواعد کے مطابق فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کے لیے ٹیموں پر کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لے کر رپورٹ جمع کرانا لازمی ہے، تاہم دونوں کرکٹرز کی اپنے ڈپارٹمنٹس کے پاس فٹنس رپورٹس موجود نہیں ہیں۔

محمد رضوان سوئی ناردرن گیس کے نائب کپتان ہیں جبکہ شان مسعود کی پہلے راؤنڈ میں عدم دستیابی کی صورت میں انہیں ٹیم کی قیادت کرنا تھی۔ سوئی ناردرن گیس کا پہلا میچ اسٹیٹ بینک کے خلاف شیڈول ہے۔

دوسری جانب امام الحق او جی ڈی سی کے کپتان ہیں اور ان کی ٹیم کا پہلا میچ پی ٹی وی کے خلاف ہونا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں کھلاڑیوں کو دورہ انگلینڈ سے وطن واپس بلا لیا گیا تھا جبکہ ان کے خلاف تحقیقات بھی جاری ہیں۔

تبصرہ نہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *