\n

پمز اسپتال نے میٹرنٹی کے نئے کیسز لینے سے انکار کردیا، نرسری کے 15 بیڈ جل گئے

August 27, 2026 • ak.alikakar@gmail.com • 👁 1 views

اسلام آباد: پمز اسپتال کی انتظامیہ نے گنجائش سے زیادہ مریض ہونے اور نرسری میں بیڈز کی کمی کے باعث میٹرنٹی کے نئے کیسز لینے سے انکار کردیا ہے۔

پمز اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رانا عمران سکندر نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال اپنی گنجائش سے زیادہ مریض نہیں رکھ سکتا، اسی وجہ سے نئے میٹرنٹی کیسز لینے سے معذرت کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بچوں کی نرسری میں 15 بیڈ مکمل طور پر جل گئے، جس کے بعد نرسری میں موجود 50 بیڈز کی تعداد کم ہو کر صرف 35 رہ گئی ہے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کے مطابق بچوں اور دیگر مریضوں کو راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں متعلقہ اسپتالوں کو خطوط بھی ارسال کیے جا چکے ہیں، جبکہ کچھ بچوں کو پولی کلینک اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرہ نہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *