\n

پی ٹی آئی کے 106 کارکنان نظر بند، 27 ستمبر کے مارچ سے قبل کارروائی

September 12, 2026 • ak.alikakar@gmail.com • 👁 0 views

راولپنڈی: پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے مارچ کے پیش نظر راولپنڈی ڈویژن میں 106 سرگرم کارکنان کو 30 روز کے لیے نظر بند کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق کارکنان کو اڈیالہ جیل میں نظر بند کیا گیا ہے جبکہ احکامات ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کی سفارش پر 3 ایم پی او کے تحت جاری ہوئے۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے 31، اٹک سے 35، چکوال سے 23، جہلم سے 13 اور واہ کینٹ سے 4 پی ٹی آئی کارکنان کو نظر بند کیا گیا ہے۔

تبصرہ نہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *