بلوچستان

 ڈرون واقعے پرجرمنی کے الزامات پر روس کا ردعمل’ تاریخ سےکوئی سبق نہیں سیکھا گیا، وہ دوبارہ جنگ چاہتے ہیں

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے لیپزگ ائیرپورٹ پر مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کے معاملے میں جرمنی کی جانب سے روس پر عائد الزامات کو حقیقی جنگ کا آغاز قرار دیا ہے۔ لاوروف نے جرمنی کے روسی سفارتی مشنز بند کرنے اور روس پر پابندیوں کے فیصلے پر بھی سخت تنقید کی۔

September 6, 2026

سول ملٹری بیلنس ناگزیر، نجی املاک دہشت گردوں کے استعمال سے محفوظ بنانا ہوگی: سرفراز بگٹی

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سول اور ملٹری بیلنس برقرار رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے، جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کو مؤثر کارروائی کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہوگا۔ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ […]

September 5, 2026

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک، 6 اہلکار شہید

بلوچستان کے چاغی اور پشین میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 21 دہشتگرد ہلاک جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 6 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔ اسلام آباد: بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 21 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 6 سیکیورٹی اہلکار شہید […]

September 1, 2026

چھوٹے تاجروں کے آسان ٹیکس پر اہم اجلاس، مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کی ایف بی آر حکام سے ملاقات

کوئٹہ: مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے صوبائی کابینہ کے وفد نے کمشنر ایف بی آر رحمت اللہ درانی سے ملاقات کی، جس میں چھوٹے تاجروں کے لیے آسان ٹیکس سے متعلق مختلف امور اور اہم نکات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے چیئرمین سید یاسین آغا، جنرل سیکرٹری […]

August 28, 2026

بلوچستان میں دہشت گردی کے الزام میں 9 خواتین اشتہاری قرار، گرفتاری میں معاونت پر انعام مقرر

کوئٹہ: معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی کے مطابق حکومت بلوچستان نے دہشت گردی میں مبینہ معاونت اور دہشت گرد عناصر سے روابط کے الزام میں 9 خواتین کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ ان کی گرفتاری میں معاونت کرنے والی مصدقہ معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے انعام مقرر کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق […]

August 27, 2026

نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے میر یونس عزیز زہری اور اصغر خان ترین کی ملاقات، بلوچستان کی ترقی پر تبادلہ خیال

کوئٹہ: صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے قائد حزب اختلاف بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری اور رکن صوبائی اسمبلی اصغر خان ترین نے جھالاوان ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے کی موجودہ سیاسی اور قبائلی صورتحال سمیت مختلف انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس […]

August 27, 2026

سردار کوہیار خان ڈومکی کے خصوصی فنڈز سے ہاکی اسٹیڈیم مکمل، نوجوانوں کے لیے جدید کھیلوں کی سہولت

صوبائی وزیر انڈسٹریز اینڈ کامرس بلوچستان چیف سردار کوہیار خان ڈومکی کے خصوصی فنڈز سے ہاکی اسٹیڈیم کا تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہے، جس سے علاقے کے نوجوانوں کو کھیلوں کی جدید اور معیاری سہولیات فراہم ہوں گی۔ اس موقع پر چیف سردار کوہیار خان ڈومکی نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان […]

August 27, 2026

بلوچستان میں 12 ربیع الاول پر فول پروف سیکیورٹی، جلوس پُرامن اختتام پذیر

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی(Mir Sarfraz Bugti) اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو (Mir Zia ullah Langv)کی خصوصی ہدایات پر 12 ربیع الاول کے موقع پر کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں امن و امان اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جامع اور فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے، جس […]

August 26, 2026

مرکزی جلوس میں بابر یوسفزئی کی شرکت

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو کی ہدایات پر معاونِ خصوصی برائے محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی نے ربیع الاول کے مرکزی جلوس میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔

August 26, 2026