تازہ ترین

سردار عبیداللہ گورگیج کی عوامی خدمات

میر شیر احمد بنگلزئی کا سردار عبیداللہ گورگیج کی عوامی خدمات کو خراج تحسین

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور حلقہ پی بی 44 معائنہ کمیٹی کے رکن میر شیر احمد بنگلزئی نے رکن بلوچستان اسمبلی حلقہ پی بی 44 اور پیپلز پارٹی کے رہنما سردار عبیداللہ گورگیج کی عوامی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے عوام کے ووٹ کا حق ادا […]

August 27, 2026

پمز اسپتال نے میٹرنٹی کے نئے کیسز لینے سے انکار کردیا، نرسری کے 15 بیڈ جل گئے

اسلام آباد: پمز اسپتال کی انتظامیہ نے گنجائش سے زیادہ مریض ہونے اور نرسری میں بیڈز کی کمی کے باعث میٹرنٹی کے نئے کیسز لینے سے انکار کردیا ہے۔ پمز اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رانا عمران سکندر نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال اپنی گنجائش سے زیادہ مریض نہیں رکھ سکتا، […]

August 27, 2026

سردار کوہیار خان ڈومکی کے خصوصی فنڈز سے ہاکی اسٹیڈیم مکمل، نوجوانوں کے لیے جدید کھیلوں کی سہولت

صوبائی وزیر انڈسٹریز اینڈ کامرس بلوچستان چیف سردار کوہیار خان ڈومکی کے خصوصی فنڈز سے ہاکی اسٹیڈیم کا تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہے، جس سے علاقے کے نوجوانوں کو کھیلوں کی جدید اور معیاری سہولیات فراہم ہوں گی۔ اس موقع پر چیف سردار کوہیار خان ڈومکی نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان […]

August 27, 2026

بلوچستان میں 12 ربیع الاول پر فول پروف سیکیورٹی، جلوس پُرامن اختتام پذیر

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی(Mir Sarfraz Bugti) اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو (Mir Zia ullah Langv)کی خصوصی ہدایات پر 12 ربیع الاول کے موقع پر کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں امن و امان اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جامع اور فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے، جس […]

August 26, 2026

مرکزی جلوس میں بابر یوسفزئی کی شرکت

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو کی ہدایات پر معاونِ خصوصی برائے محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی نے ربیع الاول کے مرکزی جلوس میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔

August 26, 2026

پمز اسپتال معاملہ، وفاقی سیکرٹری صحت کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پمز اسپتال میں آتشزدگی اور نومولود بچوں کی ہلاکت کے واقعے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری صحت اسلم غوری کو عہدے سے ہٹا دیا۔ وزیراعظم کی زیر صدارت پمز اسپتال میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر ہنگامی اجلاس جاری ہے، جس میں متعلقہ حکام […]

August 26, 2026

افغان طالبان ترجمان کا بیان گمراہ کن اور من گھڑت ہے، وزارت اطلاعات

اسلام آباد: وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔ وزارت اطلاعات کے مطابق افغان طالبان ترجمان کی جانب سے بدخشاں میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق کیا گیا دعویٰ حقائق پر مبنی نہیں۔ وزارت کا کہنا […]

August 25, 2026

نئے صوبوں پر سیاست نہیں، عوامی مفاد مقدم ہونا چاہیے: عبدالعلیم خان

اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ملک میں انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کے قیام کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہزارہ، جنوبی پنجاب اور بہاولپور سمیت نئے صوبوں کے مطالبات کو سیاسی مصلحتوں کے بجائے عوامی مفاد کے تناظر میں دیکھا جائے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ […]

August 15, 2026